شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین کی امریکا میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سونیا حسین نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں امریکی ریاست کیلی فورنیا میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تصاویر میں اداکارہ نے سیاہ رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ساتھ ہی جیکٹ کی میچنگ کا چشمہ اور جوگرز بھی پہن رکھے ہیں۔
سونیا حسین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمیشہ کے لیے قوس و قزح کا اور دھوپ کا پیچھا کرتے ہوئے۔‘ اور ساتھ ہی گولڈن گیٹ برج، سن شائن اور سمر گرل کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اس سے قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں سونیا حسین کا کہنا تھا کہ والد سے دوری نے میری شخصیت پر گہرا اثر مرتب کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ والدین کے تعلقات آپس میں اچھے نہیں تھے اس لیے میں والد سے دور اور والدہ کے قریب رہی۔
سونیا حسین کا کہنا تھا کہ جب ایک شخص سے شادی کی بات ہونے لگی تو اس دن مجھے احساس ہوا کہ مجھے ماہر نفسیات سے رجوع کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی شخص کے کہنے پر جب ڈاکٹر سے رجوع کیا تو علم ہوا کہ بچپن سے والد سے دوری کا احساس تھا اس نے میری شخصیت پر گہرا اثر مرتب کیا ہے۔
سونیا حسین کا کہنا تھا کہ علاج کے بعد والد سے فون کرکے خیریت دریافت کی، اس سرد رویے کی وجہ سے صرف میں ہی نہیں والد بھی متاثر تھے۔
واضح رہے کہ سونیا حسین نے 2014 میں فٹنس ٹرینر اور ماڈل واصف محمد سے شادی کی تھی لیکن جلد ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
یاد رہے کہ سونیا حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔
’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ کی دیگر کاسٹ میں شہزاد شیخ، عائزہ اعوان ودیگر شامل تھے۔