The news is by your side.

Advertisement

‘سعودی عرب میں عنقریب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔’ بڑا اعلان

ریاض: سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ مملکت میں عنقریب ویلیو ایڈڈ ٹیکس(واٹ) کو کم نہیں کریں گے تاہم مستقبل میں غور کیا جاسکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مملکت کے وزیرخزانہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں واٹ میں کمی نہیں کی جائے گی ہاں البتہ آئندہ چند برسوں میں سعودی معیشت کو مدنظر رکھتے ہوئے ولیو ایڈڈ ٹیکس میں کمی پر غور کیا جاسکتا ہے، واٹ کے نفاذ کا مقصد وبا سے متاثر ہونے والی معیشت کا ازالہ کرنا ہے۔

انہوں نے واضح کردیا کہ واٹ میں کسی قسم کی تبدیلی یا کمی نہیں ہوگی،اس سال کے آخر میں سعودی عرب کے عام بجٹ میں خسارے کا خطرہ ہے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ آمدنی میں اضافے کے باوجود ہمارا ملکی اخراجات پر کنٹرول برقرار رکھنے کا رجحان ہے، مستقبل میں افراط زر کو پورا کرنے کے لیے اخراجات میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

محمد الجدعان نے کہا کہ خام ایندھن میں سرمایہ کاری عالمی معیشت کے لیے بہت اہم اور ضروری ہے، اصل چیلنج تیل کا نہیں بلکہ گیس کا ہے اور اس کی سرمایہ کاری میں کسی بھی طرح کی ناکامی توانائی کے بڑے بحران کا سبب بن سکتی ہے، ہم نے مؤثر طریقے سے اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے۔

سعودی وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ مملکت نے کاربن کے اخراج میں 3 فیصد کم کی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں