اشتہار

پٹرول جلد کتنا سستا ہو جائے گا؟: ٹرمپ کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

نیبراسکا (6 اکتوبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پٹرول جلد سستا ہونے کی نوید سناتے ہوئے اس بار اس میں ممکنہ کمی بھی بتا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو وسط مدتی انتخابات کے سلسلے میں مختلف ریاستوں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کر رہے ہیں اور وہاں وہ پٹرولیم کی قیمتوں سے متعلق بھی گفتگو کر رہے ہیں۔

ایسی ہی ایک ریلی نیبراسکا کے شہر گرینڈ آئی لینڈ میں ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے ایک بار پھر پٹرول سستا ہونے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ پٹرول کی قیمتیں جلد کم ہو کر 1.85 ڈالر فی گیلن سے بھی نیچے آ جائیں گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ یہ کمی 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے پہلے یا اس کے فوراً بعد ممکن ہے، تاہم موجودہ تیل کی قیمتیں بائیڈن انتظامیہ کے دور کے مقابلے میں کم ہیں۔

اگر صدر ٹرمپ کے اس دعوے پر یقین کیا جائے تو وسط مدتی انتخابات تک پٹرولیم کی عالمی سطح پر قیمت 77 ڈالر سے بھی نیچے آ سکتی ہیں۔

اسی تناسب سے اگر پاکستان میں قیمتوں کی بات کی جائے تو ملک میں عام صارف کے لیے پٹرول 270 سے 280 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔

تاہم ٹرمپ اس سے قبل بھی کئی بار پٹرول کی قیمت میں کمی کی ڈیڈ لائن دے چکے ہیں اور ہر بار ان کی پیشگوئی غلط ہی ثابت ہوئی ہے۔

آبنائے ہرمز سے خام تیل کی ترسیل بحال ہو گئی، ڈیزل کی شدید قلت بدستور برقرار

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں