انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف بھارت کے اوپنر بیٹر ویبھو سوریاونشی نے 175 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔
انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 412 رنز کا ہدف دیا۔
ویبھو سوریاونشی نے 80 گیندوں پر 175 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 15 چوکے اور 15 ہی چھکے شامل تھے۔
اوپنر بیٹر کا انڈر 19 ورلڈ کپ کے پلے آف میچ میں پہلا 150 پلس اسکور ہے اور انہوں نے دبئی میں 2014 کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف نکولس پوران کے 143 رنز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ پڑھیں: آئی پی ایل میں 14 سال کے کرکٹر نے 35 گیندوں پر سنچری جڑ دی
فائنل میں اس سے پہلے کا سب سے زیادہ اسکور انمکت چند کا 2012 میں ٹاؤنس ویل میں آسٹریلیا کے خلاف ناقابل شکست 111 رنز تھا۔
ویبھو سوریا ونشی 14 سال اور 316 دن میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 2010 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بابر اعظم کا 15 سال اور 92 دن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
سوریاونشی نے اننگز میں 15 چھکے لگا کر اپنا ہی یوتھ ون ڈے اننگز میں یو اے ای انڈر 19 کے خلاف 14 چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


