تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب: کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایک اور اہم قدم

ریاض: سعودی وزارتِ داخلہ نے مملکت میں کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ایک اور اہم قدم اٹھا لیا، تعلیمی عملے اور طلبہ کو وائرس سے بچانے کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن سینٹر کے لیے ایس او پیز کیا ہوں گے، سعودی وزارتِ داخلہ نے اس سلسلے میں حفاظتی ضابطوں پر مشتمل ایک گایئڈ بک جاری کر دی۔

تعلیمی عملے اور طلبہ کو وائرس سے بچانے کے لیے گائیڈ بک میں ہدایت کی گئی ہے کہ ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن سینٹر کے مرکزی دروازے پر کرونا ٹیسٹ پوائنٹ قائم کیا جائے، اس سلسلے میں سینٹر کے عملے کو ٹیسٹ کا طریقہ کار اور درجہ حرارت ناپنے والے آلے کا استعمال بھی سکھایا جائے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق جن طلبہ کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زائد ہو، یا کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہو گئی ہوں، تو اسے اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن سینٹر آنے والوں کو ماسک لگانا لازمی ہوگا۔

ٹرینرز، تعلیمی اور صفائی عملے کا روزانہ ٹیسٹ کیا جائے گا، جس کا ٹمپریچر زیادہ ہو یا وائرس کی علامتیں ظاہر ہو رہی ہوں، اس کا باقاعدہ ریکارڈ تیار کیا جائے گا، اگر کرونا وائرس کی تصدیق ہو جائے تو اسے قرنطینہ بھجوایا جائے گا، عملے کے لیے ان کی رہائش ہی پر آئسولیشن رومز کا انتظام کیا جائے گا۔

گائیڈ بک کے مطابق تعلیمی و تربیتی مراکز کے دروازوں پر لوگوں کی آگاہی کے لیے ایس او پیز کی معلومات پر مبنی لٹریچر کا انتظام بھی کیا جائے گا، کار پارکنگ، ہال کے اندر اور باہر بھیڑ لگانے سے گریز کیا جائے گا۔ اگر کسی ٹرینر کو انفلوئنزا کی علامات ظاہر ہوں تو اسے سینٹر میں نہیں آنے دیا جائے گا، عملے کی حاضری کے لیے فنگر پرنٹ طریقہ کار بھی منسوخ کیا جائے۔

عوام کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق کسی بھی معلومات کے لیے صرف وزارت صحت اور قومی مرکز برائے وبائی امراض کے ذرایع پر انحصار کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -