پاپ اسٹار جو جونس اور ہالی وڈ اداکارہ سوفی ٹرنر نے اپنی بیٹیوں کی تحویل کے معاہدے پر پہنچنے کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق جوڑے پاپ اسٹار جو جونس اور ہالی وڈ اداکارہ سوفی ٹرنر 2 بیٹیوں 3 سالہ ولا اور 15 ماہ کی ڈیلفائن کے والدین ہیں، دونوں نے بیٹیوں کی تحویل کے معاہدے پر پہنچنے کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بچوں کو برطانیہ اور امریکا دونوں میں جگہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انہوں نے بیان میں کہا کہ ایک نتیجہ خیز اور کامیاب ثالثی کے بعد ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ بچے امریکا اور برطانیہ دونوں میں پیار کرنے والے گھروں میں یکساں طور پر وقت گزاریں گے۔
جو جوناس اور صوفی میں طلاق کی افواہوں کے بعد نیا موڑ!
یاد رہے کہ یہ مشترکہ بیان ایک اس وقت سامنے آیا جب سوفی ٹرنر نے اپنے سابق شوہر پر الزام لگایا کہ انہوں نے بیٹیوں کا پاسپورٹ روک لیا اور انہیں انگلینڈ واپس نہیں آنے دے رہے۔
دوسری جانب جو جونس نے اصرار کیا کہ ان کی بیٹیاں امریکی شہری ہیں اور ان کا تعلق ان کے پیدائشی ملک سے ہے۔ تاہم کچھ غور و خوض کے بعد دونوں نے باہمی طور پر فیصلہ کیا کہ وہ اپنی بیٹی کو فی الحال امریکا میں ہی رکھیں گے۔
واضح رہے کہ ہالی وڈ سے تعلق رکھنے والے دنوں اداکار 2016 میں ایک دوسرے سے ملے تھے جب کہ 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے کے دو بچے بھی ہیں۔
5 ستمبر کو گلوکار اور اداکارہ نے طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کے ایک دن بعد مشترکہ طور پر ایک بیان جاری کیا ہے اور اسے ’باہمی فیصلہ‘ قرار دیا ہے۔
جو جونس اور سوفی ٹرنر نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے اپنی طلاق پر ایک بیان شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ شادی کے چار شاندار سالوں کے بعد ہم نے باہمی طور پر اپنی شادی کو خوش اسلوبی سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔