ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

پاسپورٹ گم ہونے پر سفری دستاویزات (ای ٹی ڈی) کیسے حاصل کریں؟ نئی شرائط جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے پاسپورٹ گم ہونے پر ای ٹریول ڈاکیومنٹ (ای ٹی ڈی) کے اجرا سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

بیرون ملک جانے والوں کے لیے ای ٹریول دستاویز کے اجرا سے متعلق نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے تحت شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور امیگریشن ریکارڈ کی تصدیق ای ٹی ڈی کے اجرا کے لیے لازمی قرار دی گئی ہے۔

بیورو کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ای ٹی ڈی کے حصول کے لیے درخواست گزار کی شناخت اور قومی حیثیت کی مکمل تصدیق لازمی ہوگی۔

ETD sop

متعلقہ حکام کے مطابق نادرا کے شناختی کارڈ کی تصدیق ضروری قرار دی گئی ہے جبکہ امپاس سے ایم آر پی یا مینوئل پاسپورٹ کی توثیق بھی لازمی ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر شناختی دستاویزات یا دیگر متعلقہ ریکارڈ میں تضاد پایا گیا تو وزارت داخلہ سے قومی حیثیت کی تصدیق کروائی جائے گی۔

حکام کے مطابق ای ٹی ڈی صرف ان افراد کو جاری کیا جائے گا جن کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دونوں کی تصدیق مکمل ہو۔

اگر شناختی کارڈ کی تصدیق ہوجائے لیکن پاسپورٹ کی نہ کی گئی ہو تب بھی ای ٹی ڈی جاری کیا جاسکے گا، تاہم دونوں دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے کی صورت میں ای ٹی ڈی جاری نہیں کیا جائے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر شناختی کارڈ یا پاسپورٹ دستیاب نہ ہو تو وزارت داخلہ سے تصدیق کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

ادارے کے مطابق امپاس، ایف آئی اے کے ٹریولنگ ریکارڈ کے ذریعے بھی معلومات کی تصدیق کرے گا، جبکہ مینوئل پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے متعلقہ پاسپورٹ جاری کرنے والی اتھارٹی سے رابطہ کیا جائے گا۔

مزید برآں، اگر پاسپورٹ امپاس آفس میں ضبط شدہ پایا گیا تو متعلقہ امیگریشن پورٹ پر ایف آئی اے حکام کو آگاہ کیا جائے گا، جبکہ ای ٹی ڈی کے اجرا سے متعلق وزارت داخلہ اور امپاس کو 24 گھنٹے کے اندر مطلع کرنا بھی لازم ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں