تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سردیوں کا مزہ دوبالا کرنے والی سوپ بنانے کی جھٹ پٹ تراکیب

سردی کے موسم میں نزلہ زکام کی شکایات ہو تو چکن یا سبزیوں کا سوپ بہتر غذا ہے کیونکہ یہ زکام کے وائرس سے بچانے میں بڑی مدد کرتا ہے اور اگر چکن سوپ میں سبزیوں کا استعمال کرلیا جائے تو اس کے مفید اثرات اور بھی نمایاں ہوجاتے ہیں۔

چکن کافی ہلکی غذا میں شمار ہوتی ہے لیکن یہ آپکو وہ تمام پروٹین مہیا کرتی ہے جسکی آپکے جسم کو ضرورت ہے۔

چکن کارن سوپ

اجزاء

چکن بون لیس : 100 گرام

انڈا(پھینٹا ہوا) ایک عدد

کارن فلور: چار کھانے کے چمچے

نمک: حسب ذائقہ

کالی مرچ (پسی ہوئی): ایک چوتھائی کھانے کا چمچہ

سفیدمرچ (پسی ہوئی): ایک چوتھائی کھانے کا چمچہ

چکن یخنی: تین کپ

گاجر :ایک عدد

ہری پیاز: ایک عدد

مکئی دانے(اُبلے ہوئے): ایک کپ

ترکیب

چکن میں تین کپ یخنی میں بون لیس چکن ، پیاز اور گاجر شامل کر کے 10 سے 15 منٹ کے لئے پکائیں تاکہ چکن ریشہ ریشہ ہو جائے، اب اس میں سے سبزیاں نکال لیں پھر نمک ، مکئی دانے، کالی مرچ، سفید مرچ، سویا ساس اور سرکہ شامل کر دیں۔

آدھا کپ پانی میں کارن فلور کو اچھی طرح گھول کر سوپ میں شامل کریں اور مسلسل چمچہ چلاتے رہیں، اس کے بعد انڈے کو اچھی طرح پھینٹ کر پکتے ہوئے سوپ میں ڈال دیں اور مسلسل چمچہ چلاتے رہیں اور دھیمی آنچ پر مزید دو منٹ پکائیں اور گرما گرم پیش کریں۔

ذائقے کی لذت کو دوبالا کرنے کے لیے چلی ساس، وینگر اور سبز مرچوں کے ساتھ پیش کریں۔

ہاٹ اینڈ سار سوپ

اجزاء

چکن بون لیس : 6 یا 8 درمیانہ سائز کی بوٹیاں

جھینگے : 10 یا 12 عدد

لہسن پاؤڈر : آدھا چائے کا چمچہ

سفید مرچ : آدھا چائے کا چمچہ

چینی : آدھا چائے کا چمچہ

چائینز : نمک ایک چائے کا چمچہ

ہری مرچ : 4 عدد باریک کٹی ہوئی

گاجر: ایک عدد باریک کٹی ہوئی

ہری پیاز: ایک درمیانی سائز کی باریک کٹی ہوئی

بند گوبھی : باریک کٹی ہوئی آدھا کپ

انڈے : 2 عدد

سرکہ : 4 کھانے کے چمچے

سویا ساس : 4 کھانے کے چمچے

چلی ساس : 4 کھانے کے چمچے

کارن فلاور : 5 کھانے کے چمچے

آئل 3 کھانے کے چمچے

نمک آدھا چائے کا چمچہ یا حسبِ ضرورت

ترکیب

چکن کو دھو کر 3 گلاس پانی ، ایک چٹکی نمک ڈال کر چڑھا دیں ، جب پانی آدھا رہ جائے تو یخنی چھان کر الگ کرکے ہڈیاں نکال کر گوشت کا باریک ریشہ کر لیں ، جھینگے باریک کاٹ لیں اور دھو کر اتنی دیر پکائیں کہ جھینگے کا پانی خشک ہوجائے، خیال رہے جھینگے پکاتے ہوئے ایک چمچہ آئل ڈالیں۔

اب باقی آئل گرم کرکے اس میں ہری مرچ ، بند گوبھی ، گاجر ، ہری پیاز ڈال کر 5 منٹ فرائی کرکے ریشہ کی ہوئی چکن اور جھینگے ڈالیں اور مزید 2 منٹ فرائی کرکے یخنی ڈال دیں۔

کارن فلاور کو پانی میں گھول کر آہستہ آہستہ یخنی میں ڈالتے جائیں اور چمچہ بھی چلاتی جائیں ، اب پھینٹا ہوا انڈا بھی شامل کردیں اور چمچہ چلاتے جائیں، جب سب اچھی طرح مکس ہوجائے تو آخر میں سرکہ ، چلی ساس اور سویا ساس شامل کرلیں۔

اٹالین نوڈلزسوپ 

اجزا 

چکن کی یخنی : چھ کپ

ہرے دھنیے کی ڈنڈیاں : چھ عدد

باریک کٹی ادرک  : ایک چائے کا چمچہ

چکن  بون لیس  : 6 سے 8 بوٹیاں

نوڈلز : ایک پیکٹ

ہری یا لال مرچیں : کٹی ہوئی

ہری پیاز : دو عدد

فش ساس : ایک کھانے کا چمچ

نمک : حسب ذائقہ

ترکیب

ہرا دھنیا پتیوں کو ڈنڈیوں سے کاٹ کر علیحدہ کر لیں ، یخنی گرم کرکے دھنیے کی ڈنڈیاں ، ادرک اور نمک ڈال دیں، چند ابال آنے کے بعد یخنی چھان لیں ۔ یخنی کو اب چکن کی باریک کٹی ہو‎ئی سینے کی بوٹیوں کے ساتھ پکائیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ نوڈلز بھی توڑ کر شامل کر دیں ۔

گوشت کے گلنے اور نودلز کے نرم ہونے کے بعد ہری پیاز اور لال مرچیں شامل کریں، فش ساس ڈال کر دھنیے کے پتوں کو پیالے کے بوپر ڈال کرسرو کریں۔

کریمی مشروم سوپ

اجزا

جھینگے : ڈھائی کپ

چکن یخنی :ایک جگ

پیاز چوپ : ایک عدد

مشروم : ایک کپ

لہسن چوپ :دو یا تین جوئے

کالی مرچ اور سفید مرچ : ایک ٹیبل سپون

کوکنگ آئل : دو ٹیبل سپون

میدہ : دو یا تین ٹیبل سپون

مکھن : چار یا پانچ ٹیبل سپون

سبز دھنیا : حسب ضرورت

نمک : حسب ضرورت

فریش کریم : ایک کپ

ترکیب

ایک ہانڈی لیں، اس میں تیل ڈال کر لہسن چوپ ڈالیں۔ اس کے بعد پیاز ڈالیں اور دو سے تین منٹ تک پکائیں ، اب اس میں جھینگے اور مشروم ڈالیں اور دو سے تین منٹ تک پکائیں۔

اس کے بعد سفید مرچ اور نمک ڈال کر پکائیں۔ پکانے کے بعد اس میں مکھن ڈالیں اور مکس کریں پھر میدہ ڈال کر اتنی دیر تک پکائیں کہ سب چیزیں اکٹھی مکس ہو جائیں اب اس میں چکن یخنی ڈالیں اور تب تک پکائیں جب تک یہ گاڑھا نہ ہو جائے۔

پھر اس میں فریش کریم ڈال کر ایک سے دو منٹ تک پکا کر نیچے اتار لیں اور باؤل میں کریمی مشروم سوپ ڈال کر سبز دھنیے سے گارنش کریں۔

ٹماٹر کا سوپ

اجزاء

ٹماٹر: ایک کلو گرام (سرخ اور پکا ہوا

پیاز : ایک کپ

لیموں کا عرق : چار کھانے کے چمچ

پانی : دو لیٹر

ادرک پیسٹ :ایک کھانے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر : دو کھانے کے چمچ

آلو : دو عدد بڑے

لہسن تین جوئے

نمک حسبِ ذائقہ

دھنیا : تین کھانے کے چمچ

آئل تین کھانے کے چمچ

ترکیب

آئل کو برتن میں گرم کریں اور پیاز فرائی کریں، اب اس میں لہسن اور ادرک پیسٹ شامل کرکے پکائیں، تھوڑا پکانے کے بعد ٹماٹر کاٹ کر شامل کریں اور ایک منٹ کےلئے فرائی کریں۔

گاڑھا کرنے کے لئے اس میں آٹے کی جگہ آلو سوپ بھی استعمال کرسکتے ہیں، کیونکہ اس میں آٹے سے زیادہ غذائیت ہے اور اس کے علاوہ سوپ کا ذائقہ بھی بہتر ہو گا۔

آلو کاٹ لیں، انہیں نمک، پسی ہوئی لال مرچ اور دو لیٹر پانی کے ساتھ برتن میں شامل کریں ، پھر نمک تھوڑا سا شامل کریں کیونکہ ٹماٹر اور لیموں کی کھٹاس کی وجہ سے نمک کا پتہ نہیں چلتا۔

سوپ کو اُبال لیں پھر ڈھک کر ہلکی آنچ پر 45منٹ پکائیں، اس کے بعد سوپ کو چھلنی سے چھان لیں اور دوبارہ پکائیں اس دوران سوپ پر جھاگ آئے تو صاف کردیں اور لیموں کا عرق شامل کریں جب اچھی طرح پک جائیں تو ڈش میں دھنیا سے کارنش کرکے گرما گرم پیش کریں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -