جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

پاک بھارت میچ اب بڑا مقابلہ نہیں رہا، سارو گنگولی

اشتہار

حیرت انگیز

کولکتہ(16 فروری 2026): بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے سابق سربراہ سارو گنگولی نے پاکستانی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر تلخ تبصرہ کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے سابق سربراہ سارو گنگولی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے روایتی مقابلوں کے حوالے سے ایک بڑا بیان دے دیا ہے، بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ اب پاکستان اور انڈیا کا میچ وہ بڑا میچ نہیں رہا جیسا ماضی میں ہوا کرتا تھا۔

سارو گنگولی نے پاکستانی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم میں وہ دم نظر نہیں آتا جو ماضی کی ٹیموں کا خاصہ تھا۔

انہوں نے پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ پاکستان ٹیم نہیں ہے جو جاوید میانداد، وسیم اکرم، سعید انور اور انضمام الحق کے دور میں ہوا کرتی تھی۔

T20 World Cup 2026- All News and Updates

سابق بھارتی کپتان کے نے کہا کہ پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں کی موجودگی میں پاکستان اور بھارت کا میچ اعصاب شکن اور انتہائی سخت مقابلہ ہوتا تھا، لیکن اب معیار میں واضح فرق آ چکا ہے جس کی وجہ سے مقابلے کی وہ شدت ختم ہو گئی ہے۔

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ گنگولی کا یہ تبصرہ پاکستانی کرکٹ کے گرتے ہوئے گراف کی نشاندہی کرتا ہے۔ جہاں ایک طرف بھارتی ٹیم مسلسل فتوحات سمیٹ رہی ہے، وہیں پاکستانی ٹیم کی حالیہ کارکردگی، خاص طور پر بڑے ٹورنامنٹس میں، مداحوں اور سابق کرکٹرز کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں