تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سارو گنگولی بھی پاکستانی دشمنی میں آگے آگئے

شارجہ: بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین سارو گنگولی بھی پاکستان دشمنی میں سامنے آگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نئے چیئرمین سارو گنگولی نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھڑے ہوکر تصویر پوسٹ کی اور پیچھے پوسٹر پر موجود پاکستانی کھلاڑیوں کی تصویر کو دھندلا کردیا۔

گنگولی نے آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل انتظامات دیکھنے کے لیے شارجہ اسٹیڈیم پہنچے تھے، گروپ فوٹو بنوانے کے دوران گنگولی کے عقب میں پاکستانی لیجنڈ کھلاڑی جاوید میانداد، سابق وکٹ کیپر راشد لطیف، سابق کپتان مصباح الحق اور سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا کی تصاویر موجود تھی جسے انہوں نے دھندلا کردیا۔

گنگولی کے اس طرز عمل پر مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا، مداحوں نے لکھا کہ گنگولی کا یہ عمل اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں شارجہ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آتی تھیں، شارجہ کا میدان سچن ٹنڈولکر، سنتھ جے سوریا، شین وارن، وسیم اکرم ودیگر کرکٹرز کے لیے یادگار رہا ہے۔

View this post on Instagram

Famous Sharjah stadium all set to host IPL 2020

A post shared by SOURAV GANGULY (@souravganguly) on


 پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی تناؤ بڑھنے کے بعد سے باہمی سیریز نہیں کھیلی گئی، آخری بار دونوں ٹیمیں 2013 میں مدمقابل آئی تھیں جبکہ آئی سی سی ایونٹس میں شائقین کو پاک بھارت مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں۔

چند روز قبل چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ بھارت سے باہمی سیریز کے لیے اب مزید بات نہیں ہوگی، آئی پی ایل میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے لیے بات نہیں کریں گے۔

Comments

- Advertisement -