ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

سابق کپتان سارو گنگولی اور اداکارہ نغمہ کے بریک اپ کی اصل وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی(8 جولائی 2026): سابق بھارتی کرکٹر اور بی سی سی آئی کے سابق صدر سارو گنگولی اور اداکارہ نغمہ کے بریک اپ کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

سابق بھارتی کرکٹر اور بی سی سی آئی کے سابق صدر سارو گنگولی اپنی شاندار کپتانی اور ریکارڈز کے باعث کرکٹ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہیں۔ انہوں نے بھارتی ٹیم کو 2002 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جتوائی اور 2003 کے ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچایا۔

تاہم ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ ان کی ذاتی زندگی بھی 2000 کی دہائی کے آغاز میں میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہی، جس کی وجہ اداکارہ سے سیاستدان بننے والی نغمہ کے ساتھ ان کا مبینہ افیئر تھا۔

سارو گنگولی نے 1997 میں اپنی بچپن کی محبت ڈونا رائے سے شادی کی تھی اور 2001 میں ان کے ہاں بیٹی ثنا گنگولی کی پیدائش ہوئی۔ لیکن اسی دوران میڈیا میں یہ خبریں گرم ہو گئیں کہ سارو گانگولی اور نغمہ کے درمیان قریبی تعلقات ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا اور وہ تصاویر بنوانے سے بھی نہیں ہچکچاتے تھے۔ اس وقت میڈیا میں یہاں تک دعوے کیے گئے کہ سارو گنگولی نغمہ کی محبت میں اس حد تک مبتلا ہیں کہ وہ ڈونا کو طلاق دے کر نغمہ سے شادی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اگرچہ اس وقت دونوں میں سے کسی نے بھی اس پر کھل کر بات نہیں کی تھی۔

لیکن پھر اچانک اس جوڑی کا بریک اپ ہو گیا۔ اس علیحدگی کی سب سے بڑی وجہ سارو گنگولی کی کرکٹ فیلڈ پر گرتی ہوئی کارکردگی اور عوامی دباؤ بنا۔ اس افیئر کے دوران گنگولی کی فارم خراب ہو گئی اور شائقین سمیت میڈیا نے ان کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار نغمہ اور اس افیئر کو ٹھہرانا شروع کر دیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دوسری طرف نغمہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ ایک اسٹار کرکٹر کا کیریئر خراب کر رہی ہیں۔

بریک اپ کے کئی سالوں بعد نغمہ نے ایک انٹرویو میں بالواسطہ طور پر اس تعلق کا اعتراف کیا اور علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا اس وقت ایک کیریئر داؤ پر لگا ہوا تھا، اس لیے ہمیں الگ ہونا پڑا۔ انا پرستی کا مظاہرہ کرنے اور ساتھ رہنے کی ضد کرنے کے بجائے بہت سی چیزوں کو تولنا ضروری تھا۔ جب کوئی رشتہ حد سے زیادہ وزنی ہو جائے اور آپ کسی کی زندگی میں خوشی لانے کے بجائے پریشانی کا سبب بننے لگیں، تو یہی بہتر ہوتا ہے کہ آپ آگے بڑھ جائیں۔

بعض رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2001 میں بیٹی ثنا کی پیدائش کے بعد گنگولی نے خود نغمہ سے دوری اختیار کر لی تھی تاکہ وہ اپنی فیملی اور کیریئر پر توجہ دے سکیں۔

جس کے بعد ان کا کیریئر دوبارہ بلندیوں پر پہنچ گیا۔ آج سورو گنگولی اپنی ازدواجی زندگی میں خوش ہیں جبکہ 51 سالہ نغمہ نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔

سارو گنگولی ایک بار پھر سی اے بی کے بلا مقابلہ صدر منتخب

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں