پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

گنگولی کی اہلیہ نے ہراساں کیے جانے پر مقدمہ درج کرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیفٹ آرم بلے باز سارو گنگولی کی اہلیہ رقاصہ ڈونا گنگولی نے سوشل میڈیا پر ہتک آمیز اور توہین آمیز تبصروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت موصول ہونے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ مبینہ ہراسانی سارو گنگولی کی اہلیہ کے کولکتہ فلم فیسٹیول میں رقص کے بعد سامنے آئی۔ شکایت میں ایک مخصوص فیس بک پیج کا حوالہ دیا گیا ہے، جس پر انہیں ہراساں کیا گیا ہے۔

ڈونا گنگولی نے درج کروائی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ اس فیس بک پیج کے ذریعے صارفین نے نہ صرف ان کی ”باڈی شیمنگ“ کی بلکہ ان کی توہین بھی کی، جس سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی۔

سارو گنگولی ایک بار پھر سی اے بی کے بلا مقابلہ صدر منتخب

انہوں نے پولیس کو ہتک آمیز پوسٹس کے اسکرین شاٹس اور اس فیس بک پیج سے منسلک ایک موبائل نمبر بھی دیا۔

پولیس کے مطابق متعلقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور موبائل نمبر کے ذریعے مبینہ ملزمان کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں