تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان

جوہانسبرگ: پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں آئی پی ایل میں شامل تمام کھلاڑیوں کو شامل کرلیا گیا، سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کریں گے، ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں فاسٹ بولر ربادا، نگیڈی اور نورکیا بھی شامل نہیں ہیں۔

جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز کے لیے 22 اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے 17 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2 سے 16 اپریل تک تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے اسکواڈ

جنوبی افریقہ کی ون ڈے ٹیم میں ٹیمبا باووما کپتان، کوئنٹن ڈی کاک، بیورن ہینڈریکس، ہینرک کلاسن، ملان، کیشو مہاراج، ایڈن مرکرام، ڈیوڈ ملر، لنگی نگیڈی ، اینرک نورٹجی، فلک وایو، ربادا، تبریز شمسی، جون سمٹس، وین ڈر ڈوسن، جونیئر ڈیلا، سمپالا، ویان ملڈر، سیسانڈا مگالا، کائل ویرائن، ڈیرن ڈوپاولن اور لیزاد ولیمز شامل ہیں۔

ٹی ٹوینٹی اسکواڈ

ٹی ٹوینٹی اسکواڈ ٹیمبا باووما کپتان، بورون فورٹوائن، بیورن ہینڈرکس، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسن، جارج لنڈے، وین ڈر ڈوسن، جنیمن ملان، سیسندا مگالا، ڈوائن پریٹوریس، تبریز شمسی، لوتھو سمپالا، کِل ورینائن، میگیکل پریٹوریس، لیزاد ولیمز اور وہان لوبے شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -