جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
جنوبی افریقہ نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 212 رنز کا ہدف 42.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ٹونی ڈی زورزی نے 119 رنز کی میچ اننگز کھیلی۔
ریزا ہینڈرکس 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، رسی وینڈرڈوسن 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ایڈن مرکرام دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور رنکو سنگھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
THE PROTEAS LEVEL THE SERIES
The Proteas bounce back in emphatic fashion led by a stunning madien century by Tony de Zorzi
What A Victory! #WozaNawe #BePartOfIt #SAvIND pic.twitter.com/ENjUy3W1EX
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) December 19, 2023
اس سے قبل بھارتی ٹیم پہلی 46.2 اوورز میں 211 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، سائے سدرسن کی 62 اور کپتان کے ایل راہول کی 56 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔
سنجو سیمسن 12 رنز بنا کر ہینڈرکس کا نشانہ بنے، اکشڑ پٹیل 7 رنز بنا کر ایڈن مرکرام کو وکٹ دے بیٹھے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے نندرے برگر نے تین وکٹیں حاصل کیں، بیورن ہینڈرکس اور کیشو مہاراج دو، دو وکٹیں حاصل کرسکے۔