تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

درجنوں خطرناک مگر مچھ فارم سے فرار، لوگوں کی جان خطرے میں

کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ میں ایک فارم سے درجنوں کی تعداد میں خطرناک مگر مچھ فرار ہوگئے، جس کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کے صوبے ویسٹرن کیپ میں بریڈنگ فارم سے مگر مچھوں کے فرار کی اطلاع کے بعد انتظامیہ نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی۔

انتظامیہ کے مطابق متعدد مگر مچھ فارم سے فرار ہو کر قریبی دریا میں چلے گئے تاہم محکمہ جنگلات کا عملہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ان کی تلاش جاری ہے۔

اوس حوالے سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطاً اپنے گھروں میں رہیں تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

مگرمچھوں کے فرار ہونے کی اطلاع فارم کے مالک کو ہوئی تو انہوں نے فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کر کے خطرے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مگرمچھ خوراک نہ ملنے کی صورت میں انسانوں پر حملہ کرسکتے ہیں۔

فرار ہونے والے نیل نامی مگر مچھوں کی لمبائی تقریبا 5 میٹر تک ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والے مگرمچھوں کی تعداد زیادہ ہے جن میں سے 27 کو پکڑا جا چکا ہے تاہم مزید کی تلاش جاری ہے۔

فارم میں تقریبا پانچ ہزار کے قریب مگرمچھ موجود ہوتے ہیں اور پولیس فرار ہونے والے مگرمچھوں کی درست تعداد جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -