گوہاٹی: جنوبی افریقہ نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، گھر کے شیر پہلے باہر ڈھیر ہوتے تھے، مگر جنوبی افریقہ نے انہیں ان کے گھر میں ڈھیر کر دیا اور 25 سال بعد بھارت کو اسی کی سر زمین پر شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا اور اپنی پہلی اننگز میں 489 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 201 رنز بنا کر 288 رنز کے خسارے میں چلی گئی۔
جنوبی افریقا نے 288 رنز کی برتری سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 260 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔
The World Test champions bossing it!
South Africa secure their second ever Test series triumph in India, winning 2-0 pic.twitter.com/dGgcm2de7R
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 26, 2025
بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 140رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں اسے 408 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر نے میچ میں 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ساؤتھ افریقا نے سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی، ساؤتھ افریقا نے 25 سال بعد بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر سیریز میں شکست سے دوچار کیا ہے۔
As dominant as it can get!
South Africa hand India their biggest Test defeat (by runs)https://t.co/LQtmdEJE3q #INDvSA pic.twitter.com/tbM9FJ6ZWR
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 26, 2025
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر جسپریت بمراہ کا جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا بووما کے بارے میں کیا گیا تبصرہ اتفاقاً اسٹمپ مائیک نے ریکارڈ کر لیا تھا۔
کولکتہ میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران 13 ویں اوور میں جسپریت بمراہ کو لگا کہ انہوں نے ٹیمبا بووما کو ایل بی ڈبلیو کر دیا لیکن حقیقت میں ایسا نہیں تھا۔
جسپریت بمراہ نے وکٹ کیپر رشبھ پنت سے مذاق میں جنوبی افریقا کے کپتان کے قد پر تبصرہ کیا اور پوچھا کہ کیا ریویو لینا چاہیے؟
اسٹمپ مائیک پر ریکارڈ کی گئی آواز کے مطابق جسپریت بمراہ نے ٹیمبا بووما کے بارے میں کہا کہ ’بونا (چھوٹا قد) بھی تو ہے یہ‘۔
رشبھ پنت نے ساتھی کھلاڑی سے کہا کہ بووما کے چھوٹے قد کے باوجود گیند لیگ اسٹمپ کو ہلکا سا چھو گئی ہے، تاہم بعد میں تصدیق ہوئی کہ گیند اسٹمپ کو نہیں لگی۔اس واقعے پر بھارتی کھلاڑی ہنس پڑے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا۔


