راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو باآسانی شکست سے دوچار کردیا، مہمان ٹیم نے 68 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جس کے سبب سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔
دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی مایوس کن بیٹنگ شکست کی وجہ بنی، پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں صرف 138 رنز بناسکی، پاکستان کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
پاکستان ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ میں ناقص بیٹنگ کے باعث جنوبی افریقا کو صرف 68 رنز کا ہدف دے سکی۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں امام الحق 9، عبداللہ شفیق 6، شان صفر، سعود 11، رضوان 18 رنزبنا سکے۔ بابراعظم 50 رنز بناکر نمایاں رہے، سلمان علی آغا نے 28 رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان ٹیم پنڈی ٹیسٹ میں آج کھیل کے چوتھے دن کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی، پہلے سیشن میں ہی ایک کے بعد ایک کھلاڑی آؤٹ ہوتا رہا۔
گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے 71 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 4 مستند بیٹسمین امام الحق، کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل بالترتیب 9، 0، 6 اور 11 رنز بنا کر چلتے بنے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے 404 رنز جوڑ لئے تھے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے لوئرآرڈر بلے بازوں نے بہترین بیٹنگ کی تھی اور بہترین شراکت داری دیکھنے میں آئی جس کی بدولت 71 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
ربادا نے 119 سالہ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی
کیشو مہراج اور سینورن متھو سوامی کے درمیان 71 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جبکہ اس کے بعد متھو سوامی اور فاسٹ بولر گیسو رابادا نے مل کر 98 رنز بنائے، سوامی اور مارکو جانسن نے ٹیم کے لیے 25 رنز جوڑے، ٹرائسٹن اسٹبس اور ٹونی ڈی زوزی کے درمیان بھی 113 رنز بنے جبکہ مہمان ٹیم کی آخری تین وکٹوں میں 194 رنز کا بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا۔
پہلی اننگ میں آصف آفریدی نے پاکستان کی جانب سے 6 وکٹ اپنے نام کی تھیں جبکہ نعمان علی نے 2 اور شاہین آفریدی سمیت ساجد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


