تازہ ترین

وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کا...

بھارت میں‌ 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم، مرنے والوں‌ کی تعداد 288 ہو گئی

اڑیسہ: بھارت میں‌ دو مسافر ٹرینوں میں تصادم کے...

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

جنوبی افریقا کو شکست کے بعد جرمانے کا سامنا

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے نے جنوبی افریقا کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سلو ‏اوور ریٹ پر جرمانہ کر دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جنوبی افریقا کو ‏مقررہ وقت کی پابندی نہ کرنے پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

میچ ریفری نے اینڈی پائی کرافٹ نے ٹائم الاؤنس میں بھی مقررہ اوورز نہ کرنے پر جنوبی افریقا ‏کو تاخیر کا مرتکب قرار دیا۔

آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ 2.22 کے مطابق مقررہ وقت کے بعد ہر اوور میں تاخیر پر جرمانہ ‏کیا تجویز کیا گیا ہے۔

محمد رضوان کی جارحانہ اننگز کی بدولت پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ‏‏4 وکٹوں سے شکست دی۔

‏ پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 189 رنز کا ہدف 6 ‏وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، محمد رضوان نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

Comments