جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان، 3 نئے کھلاڑی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (30 ستمبر 2025): جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا جس مین تین نئے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

اعلان کے مطابق شان مسعود پاکستانی کرکت ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ تین نئے کھلاڑی آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر 2025 کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، کیمپ 30 ستمبر سے 8 اکتوبر تک لاہور میں جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے وینیوز کا اعلان کر دیا

پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی اسکواڈ مزید مختصر کیا جائے گا، ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی 4 اکتوبر کو اسکواڈ کو جوائن کریں گے جبکہ اس میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔

عبداللہ شفیق، امام الحق، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، حسن علی، خرم شہزاد، نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام اور ابرار احمد بھی قومی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں