سینچورین: جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز کی ون ڈے سیریز کا کل سے سینچورین میں آغاز ہوگا۔
ورلڈ کپ کے سیمی فائنلسٹ ایک بار پھر ایکشن میں ہوں گے، میدان سینچورین کا ہوگا، دونوں ٹیموں کے پاس ون ڈے کے اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں، ایک روزہ کرکٹ میں تیز سینچری کا ریکارڈ بنانے والے جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلئیرز سے کیویز کو خطرہ ہوگا۔
ڈی پلسیی کی انجری کے باعث میچ میں شرکت مشکوک ہے۔
دوسری جانب کیوی بیٹسمین بھی ون ڈے کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں، سیریز میں نیوزی لینڈ کی تیسری پوزیشن خطرے میں ہوگی، جنوبی افریقہ سے سیریز میں شکست کیویز کو چوتھے نمبر پر پہنچا دے گی۔
ادھر کیویز سے ناکامی کی صورت میں پروٹیاز کی رینکنگ میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، ماہرین دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کررہے ہیں۔