پوچفسٹروم: جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمن ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے کپتان فاطمہ ثناء کے 90 رنز کی بدولت نو وکٹ پر 180 رنز بنائے، سنسنی خیز میچ کے دوران میزبان ٹیم نے ہدف آخری بال پر حاصل کرلیا۔
پاکستان ویمن ٹیم کی چھ وکٹیں پوچفسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں صرف 64 رنز پر گر گئی تھیں، اس موقع پر کپتان فاطمہ ثناء نے شاندار اننگز کھیلی اور صرف 41 گیندوں پر 90 رنز بناکر ٹیم کا اسکور نو وکٹ پر 180 تک پہنچادیا۔
پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں دوسری کامیابی، امریکا کو شکست دے دی
جنوبی افریقہ نے ہدف آخری بال پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان لاورز والوارٹ 61 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
اس فتح کے بعد جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


