فرانس میں جنوبی افریقا کے سفیر اور سابق وفاقی وزیر نتھی متھیٹھوا پیرس کے ایک ہوٹل کے باہر سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی پراسیکیوٹر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 58 سالہ سفیر نے 22 ویں منزل پر کمرا ک کیا تھا جس کی کھڑکی زبردستی کھولنے کے شواہد ملے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایک قریبی ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ جنوبی افریقا کے سفیر اور سابق وفاقی وزیر نتھی متھیٹھوا ڈپریشن کا شکار تھے اور خدشہ ہے کہ انہوں خود اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔
فرانسیسی حکام کی جانب سے متھیٹھوا کی موت اور خودکشی کے خدشے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، متھیٹھوا دسمبر 2023ء سے فرانس میں بطور سفیر خدمات انجام دے رہے تھے۔
اس سے قبل ایران نے جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں تعینات اپنے سفیر فوری طور پر واپس بلا لیے۔
فیس بک، ایکس کے بعد یوٹیوب نے بھی ہار مان لی، ٹرمپ کو بڑی ادائیگی
روئٹرز کے مطابق ایران نے ہفتے کے روز جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں تعینات اپنے سفیروں کو اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کے تنازع کے سلسلے میں مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نے اطلاع دی ہے کہ تہران نے ای تھری کی جانب سے پابندیوں کے نفاذ کے چند گھنٹے قبل اپنے پہلے عملی اقدام کے طور پر جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں اپنے سفیروں کو مشاورت کے لیے طلب کیا، یہ اقدام اس احتجاج کے طور پر کیا گیا کہ ان ممالک نے ”ٹرگر میکانزم“ کا عمل شروع کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


