پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

آسکرپسٹوریس کوگرل فرینڈ کےقتل جرم میں13سال پانچ ماہ قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

پریٹوریا: عدالت نے جنوبی افریقی پیرالمپین آسکرپسٹوریس کو گرل فرینڈ کے قتل کے جرم میں دی جانے والی 6 سال قید کی سزا بڑھا کر 13 سال پانچ ماہ کردی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے گرل فرینڈ کو قتل کرنے والی افریقی پیرالمپین آسکرپسٹوریس کی سزا میں دوگنا اضافہ کردیا اور اب انہیں 6 سال کے بجائے 13 سال پانچ ماہ قید کی سزا کاٹنی ہوگی۔

آسکرپسٹوریس نے 2012 میں منعقدہ پیرالمپکس گیمز میں مصنوعی ٹانگوں کی مدد سے مینز 4×100 میٹر ریس میں جنوبی افریقہ کے لیے طلائی تمغہ جیتا تھا۔ انہیں اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے لیے 7 طلائی تمغے جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔


ایتھلیٹ آسکر پسٹوریس کو گرل فرینڈ کے قتل کے جرم میں 6 سال قید


خیال رہے کہ 2013 میں آسکر پسٹوریس کو اپنی گرل فرینڈ ریوا کو قتل کرنے پرابتدائی طور پر پانچ سال کی سزا دی گئی تھی تاہم گزشتہ سال قصوروار ثابت ہونے پر عدالت نے انہیں 6 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

واضح رہے کہ ریوا کے والدین نے عدالت میں آسکر پسٹوریس کی سزا بڑھانے کے لیے اپیل کی تھی جس پر دلائل سننے کے بعد عدالت نے سزا 6 سال سے بڑھا کر13 سال پانچ ماہ کردی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں