پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

جنوبی افریقہ کے لیے بری خبر، فاسٹ بولر ڈیل اسٹین ورلڈ کپ سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

اوول: جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کندھے کی انجری کے سبب ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 کے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کے بعد جنوبی افریقہ کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کندھے کی انجری کے باعث عالمی کپ سے باہر ہوگئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل اسٹین کی جگہ بائیں ہاتھ کے بولر بیورن ہنڈرکس کو ورلڈ کپ میں کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ورلڈ کپ میں ابتدائی دونوں میچ ہارنے والی جنوبی افریقی ٹیم اپنا تیسرا میچ بھارت کے خلاف ساؤتھ ہمپٹن میں کھیلے گی۔

گزشتہ دو ماہ سے انجرڈ ڈیل اسٹین ابتدائی دونوں میچ کندھے میں تکلیف کے باعث نہیں کھیل سکے تھے اور اب وہ ٹورنامنٹ سے مکمل طور پر باہر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ سے 104 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو ہرایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں