منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

جنوبی افریقا کی ورلڈکپ میں شمولیت خطرے میں پڑگئی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: جنوبی افریقا کی سال دو ہزار تئیس ورلڈکپ میں براہ راست شرکت کے امکانات معدوم ہونے لگے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا اگلے برس جنوری میں آسٹریلیا میں تین ایک روزہ میچز کی سیریز سے دستبردار ہو گیا، جس کے باعث اس کی ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی مشکل میں پڑگئی۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پروٹیز نے ون ڈے سیریز ری شیڈول کرنے کا کہا تھا، تاہم انٹرنیشنل کرکٹ میں مصروفیات کے باعث اسے متبادل تاریخیں نہ مل سکیں۔

سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ ون ڈے میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سپر لیگ کا حصہ تھے، لیگ سے ٹیمیں براہِ راست ورلڈ کپ دو ہزار تئیس میں کوالیفائی کرسکتی ہیں، ون ڈے میچز کوالیفکیشن کی کٹ آف ڈیٹ 30 مئی سے پہلے نہیں کھیلے جائیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کی جانب سے جار بیان میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقا نے آئی سی سی کی منظوری سے پوائنٹس آسٹریلیا کو دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچز 12، 14 اور 17 جنوری کو کھیلے جانے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں