اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

پاکستان میں ساؤتھ ایئر کی نئی فضائی سروسز کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں ساؤتھ ایئر کی نئی فضائی سروسز کا آغاز ہوگیا، نجی ایئرلائن کراچی، کوئٹہ اور تربت کے درمیان بھی باقاعدہ پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نجی فضائی کمپنی ساؤتھ ایئر نے اپنی شیڈول ملکی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی بہاولپور کا ملک کے دیگر شہروں سے فضائی رابطہ تین سال بعد بحال ہو گیا ہے۔

وزارتِ دفاع، سول ایوی ایشن اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی مشترکہ کاوشوں سے شروع کی جانے والی ان نئی فضائی سروسز کا مقصد اندرونِ ملک فضائی رابطوں کو بہتر بنانا، چھوٹے شہروں کو قومی فضائی نیٹ ورک سے جوڑنا اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

بہاولپور ایئرپورٹ پر ساؤتھ ایئر کی پہلی پرواز کی آمد کے موقع پر افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر شرکاء نے جنوبی پنجاب کے لیے ملکی پروازوں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے خطے کی ترقی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔

ساؤتھ ایئر نے کراچی سے بہاولپور کے درمیان شیڈول پروازوں کا آغاز کیا ہے، جبکہ بہاولپور سے اسلام آباد کے لیے بھی پروازیں چلائی جا رہی ہیں تاکہ مختلف شہروں کے درمیان سفری رابطے مزید بہتر بنائے جا سکیں۔

اس کے علاوہ نجی ایئرلائن کراچی، کوئٹہ اور تربت کے درمیان بھی باقاعدہ پروازیں آپریٹ کر رہی ہے، جس سے بلوچستان اور جنوبی پاکستان کے مختلف علاقوں کے درمیان فضائی رابطے مضبوط ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق نئی فضائی سروسز سے نہ صرف اندرونِ ملک سفر آسان ہوگا بلکہ سیاحت، تجارت اور مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں