جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

تین پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈلز جیتنے والے تین پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیست مثبت آگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے تین پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے، محبوب علی، سمیع اللہ اور محمد نعیم نے ایشین گیمز میں دو سونے اور ایک کانسی کا میڈل حاصل کیا تھا۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایتھلیٹس کے خلاف قوت بخش ممنوعہ ادویات کے استعمال پر کارروائی کی جائے گی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ایتھلیٹس کو ابتدائی نوٹس بھجوادئیے گئے ہیں، ایتھلیٹس کے پاس سیکنڈ سیمپل کا آپشن بھی موجود ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اسپورٹس بورڈ نے تینوں ایتھلیٹس کو میڈل حاصل کرنے پر دی جانے والی انعامی رقم ان کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر واپس مانگ لی ہے۔

دوسری جانب ایتھلیٹس نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔ایتھلیٹس نے اپنے جواب میں ادویات استعمال کرنے سے انکار اور بی سیمپل کے لیے جانے کا کہا ہے۔

ایتھلیٹس کو نوٹس کا جواب دینے کیلئے 27 مئی تک مہلت دی گئی تھی۔ تین ایتھلیٹس محبوب علی ،محمد نعیم اور سمیع اللہ کے ساؤتھ ایشین گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں