تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

انشورنس رقم، لالچی بیوی نے 62 سالہ شوہر کو گاڑی میں‌ بند کر کے آگ لگا دی

چنئی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 57 سالہ خاتون نے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کی لالچ میں‌ اپنے بوڑھے شوہر کو آگ میں جھونک دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے علاقے چنئی میں واقع ضلع کے 62 سالہ رہائشی رنگ راج کو  اُن کی اہلیہ جوتمھنی نے گاڑی میں‌ بند کر کے آگ لگائی جس کے نتیجے میں‌ وہ ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق رنگ راج پاور لوم کے مالک تھے، جو گزشتہ ماہ 13 مارچ کو حادثے کا شکار ہوئے اور پھر انہیں علاج کی غرض سے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

رنگ راج کی دیکھ بھال اُن کی اہلیہ اور ایک رشتے دار راج کررہے تھے۔ طبیعت میں بہتری کے بعد ڈاکٹرز نے 8 اپریل کو انہیں اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دی۔

جوتھمھنی نے شوہر کو گھر منتقل کرنے کے لیے تقریباً رات کو ساڑھے گیارہ بجے گاڑی منگوائی، جو تھوڑی دور چلی ہی تھی اس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں رنگ راج جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ بیوی اور رشتے دار بروقت گاڑی سے اتر گئے تھے۔

مزید پڑھیں: انشورنس کی رقم کا لالچ، اپنا ہاتھ خود کٹوانے والی خاتون کو سزا ہوگئی

پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کیں تو سب سے پہلے بیوی کا بیان ریکارڈ کیا گیا، بعد ازاں رشتے دار  اور ڈرائیور کو طلب کر کے پوچھ گچھ کی گئیں۔  بیانات میں تضاد کے بعد پولیس نے تفتیش کو دوسرے رخ سے دیکھنا بھی شروع کیا۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے اس کا بغور جائزہ لیا، جس میں دیکھا گیا کہ اس گاڑی نے پیٹرول پمپ پر رکھ کر ایندھن خریدا اور تھوڑی دور چل کر اسے گاڑی پر چھڑک کر آگ لگا دی۔

پیٹرول پمپ کے سی سی ٹی وی میں محفوظ ہونے والی فوٹیج میں خاتون اور اُن کے رشتے گاڑی کو سے نیچے اترے  اور گاڑی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگاتے دیکھا گیا تو پولیس نے معاملے کا بہت ہی باریک بینی جائزہ لیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص راجا کو گرفتار کیا جو  مقتول کا سسرالی رشتے دار تھا۔ اُس نے تفتیش کےدوران انکشاف کیا کہ  اُن دونوں نے مل کر رنگ راج کو  سازش کے بعد قتل کیا۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ ’رنگ راج کئی لوگوں کا ڈیڑھ کروڑ کا مقروض تھا، قرض دار انہیں اور ان کی بیوی کو پریشان کیا کرتے تھے جبکہ رنگ راج نے تین بیمہ پالیسیاں لے رکھی تھی ، جس کی کل رقم ساڑھے تین کروڑ روپے تھی‘۔

یہ بھی پڑھیں: انشورنس کی رقم کی خاطر بھارتی شہری نے خود کو قتل کروالیا

اسے بھی پڑھیں: بیٹوں کو قتل کرکے انشورنس رقم حاصل کرنے والے باپ کو 212 سال قید کی سزا

رنگ نے چونکہ پالیسی میں میں اپنی بیوی کو بھی نامزد کیا تھا، اسی وجہ سے دونوں نے مل کر شوہر کو جلا کر مارنے کا پلان بنایا تاکہ تین کروڑ روپے کی رقم مل سکے۔ مقتول کی بیوی نے رشتے دار کو یقین دہانی کرائی تھی کہ انشورنس رقم ملنے کی صورت میں وہ اُسے ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کریں گی۔

جوتھمنی نے کام ہونے سے قبل اپنے رشتے دار کو پچاس ہزار بھارتی روپے بطور ایڈوانس بھی دیے تھے۔ پولیس نے دونوں کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں جج نے دونوں کو جیل بھیج دیا۔

Comments

- Advertisement -