تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایک اور وبا تیزی سے پھیلنے لگی

سیؤل: جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے بعد ایک اور وبا پھوٹ پڑی ہے، جس کی روک تھام کے لیے ہزاروں بطخوں اور مرغیوں کو مار دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں برڈ فلو کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی سرکاری حکام نے تصدیق بھی کردیا ہے۔

جنوبی کوریا کے جنوب مغربی علاقے میں اس وبا نے سیکڑوں مرغیوں اور بطخوں کو متاثر کیا اور یہ تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔

ماہرین نے بطخوں اور مرغیوں میں پھیلنے والی وبا کو ایچ فائیو این 8 کی نوعیت کا برڈ فلو قرار دیا ہے۔

ادارہ برائے حیوانی صحت (او آئی ای) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے قصبے گرنری میں وزارت زراعت نے برڈ فلو کے پیش نظر 19 ہزار سے زائد بطخوں کو تلف کیا جس کی انہوں نے تصدیق بھی کردی ہے۔

مزید پڑھیں: مرغیوں میں بھی وبا پھیل گئی، ہزاروں مرغیاں ذبح کردی گئیں

جنوبی کوریا کی وزارت زراعت نے تصدیق کی کہ برڈ فلو پر قابو پانے کے لیے اب تک 6 فامرز کی تین لاکھ 92 ہزار مرغیوں اور بطخوں کو تلف کیا گیا ہے۔

برڈ فلو کیا ہے اور یہ وائرس کس طرح پھیلتا ہے؟

فلو انسانوں کی طرح پرندوں کو بھی لاحق ہوسکتا ہے۔ فلو کے کئی اقسام ہوسکتے ہیں۔ جو فلو یعنی وائرس پرندوں اور انسانوں کے لیے مہلک ثابت ہورہا ہے اسے ایچ فائیو این ون یعنی H5N1 کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اسے عرف عام میں برڈ فلو کہا جانے لگا ہے۔ عام خیال یہ ہے کہ یہ بیماری ایک براعظم سے دوسرے براعظم تک موسمی ہجرت کرنے والے پرندوں کے ذریعے پھیل رہی ہے۔

برڈ فلو کا پہلا انسانی کیس کب سامنے آیا؟ 

برڈ فلو کا پہلا کیس 1997 میں ہانگ کانگ میں ایک شخص میں پایا گیا۔ انسان متاثرہ پرندوں سے رابطے میں آنے کے بعد ہی برڈ فلو کا شکار ہوسکتا ہے۔ اس کے عام آثار ہیں: کھانسی، بخار، گلے میں خراش، فلو، وغیرہ۔ ویت نام میں سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ وائرس جسم کے کسی بھی حصے کو متاثر کرسکتا ہے۔

برڈ فلو انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے؟

عام طور پر یہ وائرس بیمار مرغیوں سے انسانوں میں پھیل رہا ہے۔ لیکن اس بات کے شواہد بھی ملے ہیں کہ یہ انسان سے انسان تک پھیل رہا ہے،  تھائی لینڈ میں ایک ایسا کیس پایا گیا جس میں یہ بیماری ایک لڑکی سے اس کی ماں میں منتقل ہوئی تھی جس کے نتیجے مٰں ماں اور بیٹی دونوں ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک اور خاتون بھی متاثر ہوئیں تھیں۔

علامات

102 فارن ہائٹ سے زیادہ بخار

دردِ سر 

جسم کے مختلف اعضاء میں درد

نزلہ بہنا

زکام

کمزوری

علاج 

طبی ماہرین کے مطابق برڈ فلو جان ویسے تو جان لیوا نہیں تاہم کوئی کمزور مدافعتی نظام والا شخص اس سے متاثر ہوجائے تو اُس کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔عام طور پر مریض کو بخار ، سر درد اور کمزوری دور کرنے کی دوا دی جاتی ہے جن سے وہ اکثر شفایاب بھی ہوجاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -