بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

ہڑتالی ڈاکٹرز کے خلاف بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ہڑتال کے بڑھنے بحران پر جنوبی کوریا نے ڈاکٹروں کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ ان ٹرینی ڈاکٹروں کے لائسنس معطل کر دے گا جنہوں نے میڈیکل اسکولوں میں داخلے بڑھانے کے حکومتی منصوبے پر ہڑتال ختم کرنے کے الٹی میٹم کو نظر انداز کر دیا ہے۔

20 فروری کو تقریباً 9,000 جونیئر ڈاکٹروں نے واک آؤٹ کیا جس کے نتیجے میں کچھ آپریشنز اور علاج کی منسوخی کے ساتھ ساتھ اسپتالوں کے ایمرجنسی یونٹس کے آپریشن میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

پیر کے روز وزیر صحت چو کیو ہانگ نے کہا کہ حکام اسپتالوں کا دورہ کریں گے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ڈاکٹر کام پر واپس آ گئے ہیں اور ہڑتالی ڈاکٹرز کے خلاف قانون اور اصول کے مطابق بغیر کسی استثنا کے بغیر کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو واپس نہیں آئے تھے اپنے ذاتی کیریئر کے راستے میں سنگین مسائل کا سامنا کر سکتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں