تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

جنوبی کوریاکی فوج میں 44ہزار سےزیادہ موبائل فون کی تقسیم

جنوبی کوریا: جنوبی کوریا کی فوج میں چوالیس ہزار سے زیادہ موبائل فون تقسیم کیے جا رہے ہیں، جن پر صرف آنے والی کالز پر ہی بات ہوسکتی ہے۔

موبائل فون جنوبی کوریا کی آرمی، نیوی، میرین اور فضائیہ کے ارکان کو دیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد یہ بتایا گیا ہے کہ بیرکوں میں موجود فوجی اپنے خاندان والوں اور دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہ سکیں۔

کوریا کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ یہ ا سکیم فوجیوں اور ان کے گھر والوں دونوں کی پریشانی کم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

وزارتِ دفاع کے بجٹ میں پابندیوں کی وجہ سے موبائل فون اسکیم کا اطلاق صرف ان فوجیوں پر ہوگا، جو دو افتادہ علاقوں میں واقع بیرکوں میں یا پھر اگلے مورچوں پر ہوں گے۔
کوریا کے فوجیوں سے کہا گیا ہے کہ یک طرفہ فون کی اجازت رات کے دس بجے سے پہلے مگر شام کو فارغ اوقات میں ہوگی۔

لیکن شاید فوجیوں کو فون بجنے کے انتظار سے بچانے کے لیے پہلے سے لکھے ہوئے مخصوص ٹیکسٹ پیغام بھیجنے کی اجازت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -