تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

گنج پن ختم کرنے اور بال اُگانے والا ’ہیلمٹ‘ تیار

سیئول: کورین کمپنی ایل جی نے ’میڈی ہیئر‘ کے نام سے گنج پن ختم کرنے والا ہیلمٹ تیار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورین ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی نے اپنی بیوٹی لائن اپ پروڈکٹس میں ایک اور پروڈکٹ کا اضافہ کیا ہے جو کہ گنج پن کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

اس پروڈکٹ کا نام ’میڈی ہیئر‘ ہے جو کہ دکھنے میں ایک عام ہیلمٹ کی طرح ہے لیکن یہ بالوں کو دوباہ اُگانے میں مدد کرے گی۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ماہ کے آخر میں اس پروڈکٹ کو پیش کریں گے جب کہ اس کی کیا قیمت ہوگی اس بارے میں کمپنی نے نہیں بتایا۔

انتظامیہ کے مطابق جنوبی کوریا کے سوئل نیشنل یونیورسٹی اسپتال کے محققین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’میڈی ہیئر‘ پروڈکٹ کو ہفتے میں 3 بار جب کہ مہینے میں 4 دن استعمال کرنے سے بال گھنے ہوجائیں گے۔

ہیلمٹ میں 146 لیزر جب کہ 104 ایل ای ڈی لائٹس ہیں جو کہ بالوں کی نشوونما کے لیے ذمہ دار اسٹیم سیلز (خلیوں) کو ایکٹو کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

اس پروڈکٹ میں صارفین کے لیے 3 موڈز دستیاب ہوں گے جس میں سے ایک پورے اسکیلپ (سر کی جلد) کے لیے، دوسرا موڈ سر کے فرنٹ حصے کے لیے جب کہ تیسرا موڈ سر کے درمیانی حصے کے لیے ہوگا۔

میڈی ہیر لُو لیول لائٹ تھراپی (ایل ایل ایل ٹی) کی مدد سے بال کو دوبارہ اگانے کا کام کرے گی جب کہ اس پروڈکٹ کی امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -