سیول: جنوبی کوریا کے صدر لی جائی مونگ نے فلسطین پر اسرائیلی بربریت کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دیدی جس پر اسرائیلی لابی نے انکے خلاف نئی مہم کا آغاز کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دوران جنگ جو قتل عام کیا وہ ہولوکاسٹ یعنی جنگ عظیم دوم میں نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل سے زرا بھی مختلف نہیں ہے۔
رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے بیان کے ثبوت میں فلسطینی شخص کو تشدد کا نشانہ بناکر اسرائیلی فوجی کی جانب سے لات مار کر عمارت سے اسے نیچے پھینکنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے، یہ افسوسناک واقعہ 2024 میں رونما ہوا تھا۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر کا بیان ایسے روز سامنے آیا ہے جب اسرائیلی شہری نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل عام کا دن منارہے تھے۔
کویت، سیکیورٹی حکام نے شہریوں کو خبردار کردیا
جنوبی کوریا کے صدر نے اپنے بیان میں ایران پرمسلط امریکی جنگ کا ذکر تو نہیں کیا، اتنا ضرور کہا کہ کوریائی عوام سخت تکلیف اور قومی سطح پر مشکلات کا سامنا کررہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


