بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

جنوبی پنجاب کو تختِ رائے ونڈ سے نجات دلائیں گے، بلاول

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کارکنان کے قتل میں ملوث افراد کو پکڑنے کے لیے تیار نہیں اس لیے قاتل دندناتے پھرتے ہیں، جنوبی پنجاب کو آئندہ انتخابات میں تختِ رائے ونڈ سے نجات دلائیں گے۔

لاہور میں جنوبی پنجاب کے جیالوں سےخطاب میں بلاول بھٹو زرداری نےکہاجنوبی پنجاب کی محرومیوں کے دن ختم ہوچکےہیں، عوام ترقی کی روشن صبح، خوشحالی اور مساوی مواقع کیلئے تیار ہوجائیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہناتھاکہ پیپلز پارٹی کے پاس غربت کے مارے عوام کے لیے بہترین منصوبے ہیں، آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو تخت رائیونڈ سے آزادی مل جائےگی۔

- Advertisement -

پڑھیں: ’’ جنوبی پنجاب کوعلیحدہ صوبے کی حیثیت دی جائے، سراج الحق ‘‘

یاد رہے سابق صدر آصف علی زرداری کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہیں، کو چیئرمین لاہور سے دوسرے صوبے گئے تو چیئرمین پیپلزپارٹی نے پنجاب کے دارلحکومت میں سیاسی بیٹھک لگا دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں