تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ؛ بارش کے بعد دوسرے دن کا کھیل شروع

ساؤتھمپٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرا روز کا کھیل خراب موسم کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔

ساؤتھپٹن میں بارش رک گئی اور پچ سے کورروز ہٹا لیے گئے، دوسرا دن کا کھیل تارخیر سے شروع ہوگیا ہے اور پاکستانی ٹیم اپنی نامکمل اننگز ایک سو چھبیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھا رہا ہی ہے.

پہلے روز انگلش بولرز اور بارش نے قومی بلے بازوں کا خوب امتحان لیا۔ شان مسعود ایک، فواد عالم صفر، اسد شفیق پانچ اور کپتان اظہر علی صرف بیس رنز بنا سکے۔

عابد علی نے ساٹھ رنز بنائے جب کہ بابر اعظم پچیس اور محمد رضوان چار رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اسٹیورٹ براڈ، کرن اور کرس ووکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ

دوسرے ٹیسٹ میں بھی اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ بابر اعظم نائب کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں بلے باز عابد علی، اسد شفیق، فوّاد عالم، امام الحق، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، کاشف بھٹی, سہیل خان اور یاسر شاہ کے نام شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست

خیال رہے کہ میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے باآسانی شکست دی اور میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہو گیا تھا۔ مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جس کے بعد انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -