جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

شوہر کی قبر پر سالگرہ: منظر دیکھ کر بیوی کے ہوش اڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں شوہر کی قبر پر سالگرہ منانے کے لیے پہنچنے والی بیوی کے اس وقت ہوش اڑ گئے جب انہوں نے قبر کی صورتحال دیکھی جو مٹی کے ٹیلے میں تبدیلی ہو چکی تھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مانچسٹر سٹی کے چورلٹن قبرستان میں پیش آیا جہاں ایک خاتون اپنی شوہر کی قبر پر سالگرہ منانے کے لیے پہنچی تو اسے وہاں کی صورتحال دیکھ کر شدید صدمہ پہنچا۔

پانچ بچوں کے باپ رائے تھامسن گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے تو ان کی اہلیہ بیورلی اپنی سالگرہ منانے قبر پر پہنچی تو دیکھا کہ مٹی کے انبار تلے قبر دبی ہوئی ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ قریباً 5 فٹ مٹی کا ڈھیر قبر پر موجود تھا جس کی وجہ سے مٹی کے نیچے دبی قبر نظر نہیں آرہی تھی یہ دیکھ کر انہیں اور ان کی فیملی کو سخت صدمہ پہنچا ہے۔

بیٹے انتھونی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ یہ منظر دیکھ کر وہ صدمے میں ہیں یہ مردہ شخص کے لیے بے حسی کا مظاہرہ ہے اور اہل خانہ کے لیے انتہائی دکھ کی بات ہے جس سے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

متاثرہ فیملی نے قبرستان کی انتظامیہ کے اس عمل پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ کونسل کو ایسے اقدامات سے روکا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں