تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

خوشدل شاہ کا لاٹھی چارج، صہیب مقصود کی ذمہ دارانہ بیٹنگ، سدرن پنجاب فاتح

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے اٹھائیسویں میچ میں سدرن پنجاب  نے صہیب مقصود اور خوشدل شاہ کی 121 رنز کی شراکت کی بدولت سندھ کو 70رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سندھ کے باؤلرز نے سدرن پنجاب کے تین بلے بازوں کو 8 رنز پر پویلین روانہ کیا جس کے بعد کپتان صہیب مقصود اور خوشدل شاہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مشکل سے نکال کر مستحکم پوزیشن دلوائی۔

 دونوں  بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 121 رنز کی شراکت قائم کی۔ صہیب مقصود نے 41 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 67 جبکہ خوشدل شاہ نے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی اور سندھ کو 192 رنز کا ہدف دیا۔

سدرن پنجاب نے  مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے، سندھ کے باؤلر دانش عزیز نے 3 اور سہیل خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سندھ کی ٹیم نے 192 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے، سرفراز الیون 16.4 اوورز میں 121 رنز پر آؤٹ ہوئی اور یوں سدرن پنجاب کو فتح حاصل ہوئی۔

سندھ کےصرف 4 بلے باز ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ اوپنر خرم منظور 49 رنز بناکر نمایاں رہے۔ان کے علاوہ ڈبل فگرز میں داخل ہونےوالے  دیگر 3 بیٹسمین اعظم خان، سعود شکیل اور سہیل خان تھے، تینوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 14، 13 اور10 رنزبنائے۔

سدرن پنجاب کے اسپنر زاہد محمود اور فاسٹ باؤلر محمد الیاس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر صہیب مقصود کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -