site
stats
بزنس

عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی کا بھارت کی ریٹنگز میں اضافے سے انکار

نیویارک : عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے بھارت کی ریٹنگز میں اضافے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے شہریوں کی فی کس آمدنی عالمی معیار سے بہت نیچے گرگئی، ایس اینڈ پی ریٹنگ اضافے کی خواہش پر بھارت کو منہ کی کھانی پڑگئی۔

بھارتی حکام کی جانب سے ریٹنگ بہتری کیلئے ایس اینڈ پی پر دباؤ ڈالا گیا لیکن ریٹنگ ایجنسی دباؤ میں نہ آئی‌ اور ریٹنگ میں اضافے سے دو ٹوک انکار کردیا۔

ایس اینڈ پی کے مطابق رواں سال اور آئندہ سال بھارت کی درجہ بندی میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے، بھارت میں فی کس آمدنی اب بھی بہت کم ہے ۔


مزید پڑھیں : عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی کی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری


دوسری جانب عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ میں نہ صرف اضافہ کیا تھا بلکہ پاکستانی معیشت کا آؤٹ لک مستحکم بھی قرار دیا اور
پاکستان کی ریٹنگز بی مائنس سے بی کر دی گئی ہے۔

ریٹنگز ایجنسی کے مطابق بہتر پالیسوں کے باعث پاکستان کی ترقی اور معیشت میں بہتری آئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

loading...

Most Popular

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top