تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

خلا میں پکانے کا کامیاب تجربہ

نیویارک: ناسا کے خلا بازوں نے خلا میں پہلی بار چاکلیٹ بسکٹ تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کر کے سائنسی ماہرین کو حیران کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلابازوں نے خلا میں پہلی بار’چاکلیٹ چپ کوکی‘ تیار کرکے پہلی بار کچھ پکانے کا تجربہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اطالوی خلا باز اور آئی ایس ایس کمانڈر لوسا پرمیٹانو نے کئی روز تجربات کرنے کے بعد چاکلیٹ بسکٹس کو تیار کیا۔

آئی ایس ایس کمانڈر کے مطابق انہوں نے کوکیز کو بہترین اور ذائقہ دار بنانے کے لیے کئی روز محنت کی جس کے بعد وہ حتمی نتیجے پر پہنچ سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ہی وقت میں چاکلیٹ کوکی تیار کیے کیونکہ اُن کے لیے درجہ حرارت کا تعین بہت ضروری تھا۔ خلا بازوں نے چین کی جانب سے فراہم کردہ آٹے سے یہ کوکیز تیار کیں۔

چاکلیٹ چپ کوکیز کو خاص اوون میں بنایا گیا جو کہ اسپیس اسٹیشن کی مائیکرو گریویٹی میں بیکنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ خلا میں بنائی جانے والی ان تینوں کوکیز کو زمین پر واپس لایا گیا تاکہ فوڈ سائنس کے ماہر اس کے ذائقے اور کوالٹی کا مشاہدہ کرسکیں۔

Comments

- Advertisement -