تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

خلا بھی کچرے سے آلودہ ہوگئی

ہم نے آج تک کتابوں اور ٹی وی میں زمین کی جتنی بھی تصاویر دیکھی ہیں وہ کچھ اس طرح کی ہیں۔

لیکن درحقیقت زمین ایسی نہیں ہیں۔

زمین کے باہر کی فضا، جسے خلا کہا جاتا ہے اب کچرے سے نہایت آلودہ ہوچکی ہے اور چونکہ زمین سے باہر کشش ثقل موجود نہیں، لہٰذا یہ کچرا کچھ اس طرح زمین کے گرد گردش کرتا رہتا ہے۔

ماہرین کے مطابق خلا میں اس وقت 7 لاکھ سے زائد چھوٹی چھوٹی اشیا ہیں جو محو گردش ہیں۔

یہ اشیا خلا میں جانے والے خلائی جہازوں اور سیٹلائٹس کے ننھے منے پرزے، پرانے اور ناکارہ سیٹلائٹس کا ملبہ جو کسی وجہ سے خلا میں ہی تباہ ہوگیا، خلا میں جانے والے راکٹس کے ٹکڑے اور وہاں موجود شہاب ثاقبین کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہیں۔

بظاہر جسامت میں معمولی دکھنے والی یہ اشیا خلا میں رہنے والے سیٹلائٹس، مصنوعی سیارچوں اور خلائی گاڑیوں کو بے حد نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہیں۔

یورپی خلائی ایجنسی ای ایس اے کے سربراہ ہولگر کریگ کہتے ہیں، ’ان چھوٹی چھوٹی اشیا میں اس قدر توانائی موجود ہے کہ اگر ان کا صرف ایک سینٹی میٹر کا ٹکڑا خلا میں موجود (انسانوں کی بھیجی ہوئی) کسی سیٹلائٹ سے ٹکرا گیا، تو اس سے جو دھماکہ ہوگا، وہ زمین پر ہونے والے کسی ہینڈ گرینیڈ جیسا ہوگا‘۔

سائنسد انوں کا کہنا ہے کہ یہ خلائی کچرا بعض مقامات پر اس قدر بڑھ چکا ہے کہ اگر فوری طور پر ان کی تلفی کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو ان مقامات پر کسی خلائی جہاز یا خلا باز کا جانا مشکل ہوجائے گا۔

گویا اب سائنسدانوں کو خلا کو تسخیر کرنے کے ساتھ اس کی صفائی بھی کرنی ہوگی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -