تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

دو امریکی سیاح چاند کے گرد چکر لگائیں گے

واشنگٹن : امریکی نجی راکٹ کمپنی اسپیس ایکس (spacex) دو سیاحوں کو لے کر رواں سال کے آخر میں چاند کے گرد چکر لگوانے کے لیے اڑان بھرے گی۔

جولائی 1969 میں انسانی قدموں کی چاند پر چہل قدمی نے تہلکہ مچا دیا تھا جس کے بعد خلاء نورد اور خلائی سفر کے بارے میں ہر ایک شخص کو آگاہی حاصل ہوئی اور عام انسانوں میں بھی خلاء نورد کی طرح خلائی سفر اور چاند سمیرت دیگر سیاروں تک رسائی کی خواہش پیدا ہوئی۔

us-post

ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے چنانچہ سائنس دانوں نے خلائی سفر کی انسانی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تحقیقی عمل شروع کیا اور پچاس سال کی مسلسل تحقیق کے بعد سیاحوں کو لے کر خلاء کی سیر اور چاند کے گرد چکر لگانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مذکورہ نجی کمپنی (spacex) کے مالک نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دو سیاحوں کو فیلکن ہیوی راکٹ کے ذریعے رواں سال کے آخر یا اگلے سال کے شروع میں لے جایا جائے گا جس کے لیے دونوں مسافر وں نے پیسے بھی ادا کر دیے ہیں۔

گو کہ کمپنی کے مالک نے دونوں مسافروں کا نام صیغہ راز میں رکھا لیکن انہوں نے کہا کہ 45 سال بعد عام انسان خلاء کا سفر کر سکے گا جس کی تجرباتی پرواز رواں برس کے آکر میں روانہ کی جائے گی جس کے لیے امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کی مدد شامل رہی ہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دو افراد نظام شمسی میں انتہائی تیزی سے اور آگے تک سفر کریں گے جیسا کہ اس سے پہلے کسی نے نہیں کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی نجی خلائی کمپنی کے مالک کا کہنا تھا کہ دونوں مسافروں خلائی سفر کی مشکلات اور خطرات سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور باقاعدہ جسمانی تربیت اور پختہ اعصاب کی مشقیں حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں سیاح چاند پر اتریں گے نہیں بلکہ صرف چاند کے گرد چکر لگا ئیں گے اور چاند کی سطح کے قریب پہنچ کر کر واپس لوٹ آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -