تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کرونا کی ایک بار پھر تباہ کاریاں، اسپین میں ملک گیر ایمرجنسی نافذ

میڈریڈ: اسپین کی حکومت نے کرونا کے بڑھتے ہوئے  کیسز کے پیش نظر ملک گیر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا، جس کے تحت بہت زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں سخت کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

فرانسیسی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین کی حکومت نے اتوار کے روز ملک گیر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت اب ملک بھر میں کرفیو نافذ کیے جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا، کرفیو کی مدد سے شہریوں کو بنا ضرورت نقل و حرکت سے روکا جائے گا جس سے صورت حال قابو ہوسکتی ہے۔

اسپین کے وزیر برائے کاؤنسل کی زیر صدارت اتوار کی صبح دارالحکومت  میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں موجود شرکاء نے ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق جاری ہونے والے شاہی فرمان کا بھی جائزہ لیا۔ جس کے بعد وزیراعظم سان چیس نے ملک گیر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’اس تجویز کو اسپین کی حکومت اور شہریوں نے خوش آئند قرار دیا ہے کیونکہ سب یہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت سخت اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ پہلے جیسی تباہی نہ پھیل سکے‘۔

Comments

- Advertisement -