میڈرڈ : اسپین کی ایک دریا میں پراسرا انداز سے ڈوبی ہوئی لڑکی نے لوگوں میں خوف وہراس پھیلا دیا، اسے دیکھنے والے حیرت اور خوف میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپین کے شہر بلباؤ میں دریائے نیرون کے گندے پانی میں لوگوں نے ایک تیرتا ہوا لڑکی کا چہرہ دیکھا جسے دیکھنے والے خوف کا شکار ہوگئے۔،
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حقیقت جاننے پر معلوم ہوا کہ یہ محض ایک مجسمہ ہے جسے میکسیکو کی ہائپر ریئلسٹ آرٹسٹ روبن اوروزکو نے تخلیق کیا ہے۔
آرٹسٹ روبن اوروزکو نے یہ مجسمہ ایک خیراتی ادارے بی بی کے فاؤنڈیشن کیلئے بنایا ہے جس کا مقصد لوگوں ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے بی بی کے فاؤنڈیشن کی ایک مہم کے لیے "بہار” کے عنوان سے خفیہ شخصیت بنائی، مذکورہ فنکار نے ہسپانوی میڈیا کو بتایا کہ اس کا مقصد لوگوں کو آگاہ کرنا ہے کہ ان کے اعمال ہمیں ڈبو سکتے ہیں یا ہمیں بہا سکتے ہیں۔
اس لڑکی کے چہرے کی خاص بات یہ ہے کہ 120 کلوگرام (264 پونڈ) فائبرگلاس کا یہ مجسمہ ہر روز ڈوب جاتا ہے اور پھر پانی کی سطح پرا ابھر جاتا ہے۔