نیویارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کرنے والے اسپین نے ایک منفرد اور شاندار عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
اسپین فٹبال کی تاریخ کا بیک وقت مینز اور ویمنز ورلڈ چیمپئن بننے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ اس سے قبل اسپین نے 2023 میں ویمنز فٹبال ورلڈ کپ بھی اپنے نام کیا تھا۔
ہسپانوی ٹیم نے ورلڈ کپ 2026 کے دوران شاندار اور ناقابلِ شکست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پورے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے 8 میچز کے دوران کوئی بھی حریف ٹیم اسپین کے خلاف ایک لمحے کے لیے بھی برتری حاصل نہ کر سکی۔
صرف ایک گول: اسپین نے فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا
اس کے علاوہ اسپین نے ایک اور منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے، وہ پورے ٹورنامنٹ میں اپنے خلاف صرف ایک گول کھا کر ورلڈ کپ کا اعزاز جیتنے والی فٹبال تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
ٹورنامنٹ کے تمام میچز میں حریف ٹیمیں اسپین کے مضبوط دفاع کو توڑنے میں ناکام رہیں اور پورے ورلڈ کپ میں اسپین کے خلاف صرف ایک ہی گول اسکور ہو سکا۔
واضح رہے کہ اسپین ارجنٹینا کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کرکے دوسری مرتبہ فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا ہے۔


