تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

برطانیہ کے ساتھ جبرالٹر تنازعہ جلد حل ہوجائے گا: اسپین کا دعویٰ

میڈرڈ: اسپین نے امید ظاہر کی ہے کہ جبرالٹر کے علاقے پر برطانیہ کے ساتھ اس کا تنازعہ عن قریب حل ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کو امید ہے کہ جبرالٹر پر وہ برطانیہ کے ساتھ جلد ہی ایک معاہدے تک پہنچ جائے گا، یہ بات اسپین کے وزیر خارجہ الفانسو داسٹس نے ایک تازہ انٹرویو میں کہی۔

انھوں نے کہا کہ اسپین اپنی پوزیشن کا ہر ممکن دفاع کرے گا، لیکن دونوں ممالک جلد سے جلد ایک معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس علاقے پر اسپین طویل عرصے سے ملکیت کا دعویٰ کرتا آرہا ہے۔ فی الحال یہ برطانیہ کے زیر تسلط ہے، اسپین جبرالٹر ائیرپورٹ کے مشترکہ انتظام کا خواہاں ہے، جو کہ ایک متنازعہ پٹی پر واقع ہے اور جبرالٹرکو اسپین کی مرکزی سرزمین سے جوڑتا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا یہ معاہدہ اکتوبر سے قبل ہونے کی امید ہے، جب برطانیہ اور یورپ کے درمیان بریگزٹ ڈیل ہونے کا امکان ہوگا؟ اسپینی وزیر خارجہ نے جواب دیا کہ ہم اپنی پوزیشن کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہیں لیکن ہم اکتوبر سے قبل باہمی معاہدے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

الفانسو داسٹس نے انٹرویو میں کہا کہ صرف ہم ہی نہیں یقیناً برطانیہ کی جانب سے بھی معاہدے تک پہنچنے کے لیے کام ہورہا ہے اور رواں برس دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان تین یا چار بار ملاقاتیں ہوچکی ہیں اور باہمی گفتگو خاصی تعمیری رہی۔

برطانیہ اوراسپین میں عوام کی شام میں فوجی کارروائی کیخلاف ریلی

انھوں نے کہا کہ اسپین جبرالٹر پر برطانوی عملداری کو قبول نہیں کرسکتا، البتہ وہ ائیر پورٹ کو جبرالٹر کے عوام کے مفاد کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے، اس لیے مشترکہ انتظام کے تحت اس کے چلانے پر غور کیا جارہا ہے، ایک بار ایسی کوشش برطانیہ کی طرف سے مسترد کی گئی اور ایک بار ہماری طرف سے، مگر امید ہے کہ اب یہ معاہدہ ہوجائے گا.

دوسری طرف برطانیہ کا کہنا ہے کہ بریگزٹ کے بعد اسپین کے ساتھ جبرالٹر کے مستقبل پر غیر رسمی گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -