پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

اسپین اورمراکش کی سیکورٹی فورسز کا آپریشن، داعش سے تعلق رکھنےوالے 14مبینہ افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ: اسپین اورمراکش کی سیکورٹی فورسزنے دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والے چودہ مبینہ افراد گرفتار کرلیے گئے۔

 اسپین اور مراکش کی سیکورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن میڈرڈ کے مضافات اور مراکش کے دیگر قصبوں اور شہروں میں کیا گیا، ہسپانوی وزیرِداخلہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ زیرِحراست افراد داعش کیلئے جنگجو بھرتی کررہے تھے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ تمام ممالک ان شدت پسندوں کے نشانے پر ہیں اور وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں یہ مذہبی جنگ نہیں، وہ ہر اس شخص کیخلاف ہیں جو انکی اسلام کی خود ساختہ جنونی تشریح کو نہیں مانتے، جسکا اصل اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں