(24 جنوری 2026): اسپین کے وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں شامل نہ ہونے کا اعلان کردیا۔
ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے برسلز میں یورپی یونین کے سربراہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعوت کی قدر کرتے ہیں، لیکن ہم اس میں شرکت نہیں کریں گے۔
اسپین کے وزیراعظم نے ایک جاری بیان میں کہا کہ غور و فکر کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ نام نہاد بورڈ آف پیس میں شامل نہیں ہوں گے، اس میں فلسطینی اتھارٹی کو شامل نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے کا مستقبل صرف فلسطینی عوام ہی طے کریں گے، یہ فیصلہ بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے نظام اور کثیرالجہتی سفارتکاری سے وابستگی کی بنیاد پر کیا ہے۔
پیڈرو سانچیز نے واضح کیا کہ اسپین کا فیصلہ بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے نظام اور کثیرالجہتی سفارتکاری سے وابستگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
تاہم سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ہونے والی افتتاحی تقریب میں امریکا کے کئی روایتی اتحادی موجود نہیں تھے۔ کینیڈا، برطانیہ اور یورپی یونین کے بیشتر رکن ممالک نے شرکت نہیں کی، سوائے ہنگری اور بلغاریہ کے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


