بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

فیفا ویمن ورلڈکپ کی فاتح اسپین کی کپتان کو صدمہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسپین نے فیفا ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا، لیکن اسپین کی کپتان اولگا کارمونا کو فائنل کے بعد صدمے کی اطلاع دی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میچ کے اختتام کے بعد اسپین کی کپتان اولگا کارمونا کو والد کی وفات کی افسوسناک خبر سے آگاہ کیا گیا، اسپین فٹ بال حکام کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس خبر کا انکشاف کیا گیا۔

اسپین نے ایک صفر سے فائنل جیت کر پہلی مرتبہ ویمن ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا، اولگا کارمونا نے 29 ویں منٹ میں انگلینڈ کے خلاف گول کیا۔

اسپینش فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق اولگا کارمونا کے والد کی وفات کا اعلان کر کے دکھ ہو رہا ہے، فٹ بالر کو یہ خبر ورلڈ کپ فائنل کے بعد ملی، اولگا اور ان خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اولگا کارمونا کے والد طویل عرصے سے علیل تھے، جمعے کے روز وہ زندگی کی بازی ہار گئے، کھیل پر فوکس برقرار رکھنے کے باعث اولگا کارمونا کو فیملی اور دوستوں نے والد کے انتقال کی خبر نہیں دی تھی۔

ان کی فیملی ہفتے کو فائنل میں سپورٹ کرنے کے لیے آسٹریلیا پہنچی تھی، اولگا کارمونا کی والدہ اور بھائی گروپ مرحلے کا میچ دیکھنے نیوزی لینڈ گئے تھے، والد کے انتقال کی خبر سن کر انہیں واپسی کی راہ لینی پڑی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں