بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ میں شکست کے بعد نیمار کو خوشخبری مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل کے کپتان نیمار کو فٹبال ورلڈ کپ میں کروشیا اپ سیٹ شکست کے بعد خوشخبری مل گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی عدالت نے فٹبالر نیمار کو دھوکا دہی اور بدعنوانی کے کیس میں بری کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ نیمار کے خلاف 2013 میں دھوکا دہی اور بدعنوانی کے الزامات پر کیس بنایا گیا تھا۔

اسپین میں ٹرائل کے بعد فٹبالر کو کیس سے بری کردیا گیا ہے۔

نیمار کے خلاف کیس میں استغاثہ کا مؤقف تھا کہ نیمار، ان کے خاندان اور بارسلونا فٹبال کلب نے برازیلی کلب سینٹوس سے ان کی ہسپانوی کلب کو منتقلی کے سلسلے میں دی جانے والی اصل رقم ظاہر نہیں کی جبکہ نیمار کے اہلخانہ کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ برازیل کے کپتان نیمار سیمی فائنلسٹ کروشیا سے کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد آبدیدہ ہوگئے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

کوارٹر فائنل میں برازیل اور کروشیا کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ٹیموں نے متعدد بار ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کیے تاہم کسی ٹیم کو کامیابی نہ مل سکی۔

مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا لیکن اضافی وقت میں دونوں نے ایک ایک گول کیا جس کے بعد فیصلہ پیلنٹی ککس پر ہوا۔

کروشیا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 2-4 سے کامیابی حاصل کی اور یوں کروشیا مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جا پہنچی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں