تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اسپینش لالیگا میں بارسلونا کی ناکامی کوچ کو لے ڈوبی

اسپینش فٹبال لیگ میں بارسلونا کی ناکامی ہیڈ کوچ کو لے ڈوبی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں بارسلونا کی ایک اور شکست پر ہیڈ کوچ رونلڈ کوئمن کو فارغ کردیا گیا۔

مسلسل خراب کارکردگی کی وجہ سے بارسلونا کی ٹیم لیگ میں نویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔

بارسلونا کے صدر نے اہم میچ میں شکست کے بعد رونلڈ کوئمن کو عہدے سے ہٹا دیا، واضح رہے کہ رونلڈ کوئمن کا شمار بارسلونا کے لیجنڈز میں ہوتا ہے۔

لائنل میسی کا سابق کلب 10 میں سے صرف چار میچز جیت سکا ہے۔

واضح رہے کہ اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں بارسلونا کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، رائیو ویلکانو نے ایک صفر سے مات دے دی۔

بارسلونا اور رائیو ویلکانو کے درمیان میچ میں تمام وقت بارسلونا کا پلڑا بھاری رہا جس کے کھلاڑیوں نے زیادہ تر وقت گیند اپنے پاس رکھی مگر وہ حریف ٹیم کے گول کیپر کو چکمہ نہ دے سکے۔

رائیو ویلکانو نے فیصلہ کن گول کھیل کے پہلے ہاف کے 30ویں منٹ میں اسکور کیا، جو فلکاؤ نے بنایا، بقیہ وقت میں بارسلونا کی ٹیم خسارہ پورا کرنے میں ناکام رہی،اسپینش لیگ میں یہ بارسلونا کی تیسری ناکامی تھی۔

ایک اور میچ میں ریال بیٹس نے ویلنسیا کو چار ایک سے مات دی، فاتح ٹیم کی جانب سے دو گول بورجا اگلیسیس نے بنائے، ایک ، ایک گول پیزیلا اور جوانمی نے اسکور کیا جبکہ ویلنسیا کا واحد گول گیبریل پولسٹا نے کیا۔

Comments

- Advertisement -